the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ۔ 31 ۔ جنوری (ایجنسیز) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ستیہ ناڈیلا کے مائیکرو سافٹ کے سی ای او بننے کا امکان ہے ۔ ذرائع ابلاغ میں یہ ایسی اطلاعات عام ہے کہ 47 سالہ ستیہ ناڈیلا کو دنیا کی نامور سافٹ ویر کمپنی مائیکرو سافٹ اپنا سی ای او بنانے کے قریب پہونچ چکی ہے ۔ گزشتہ سال اگست میں اسٹیو بالمر کے سی ای او کے عہدہ سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد کمپنی گزشتہ 5 مہینے سے نئے سی ای او کی تلاش میں تھی ۔ ناڈیلا نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ میں حاصل کی بعد ازاں انہوں نہ



منی پال یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور شکاگو کی یونیورسٹی سے ایم بی اے اور اس سے پہلے وسکانسن یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس کیا ۔ سن کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے بعد ناڈیلا نے 1992 میں مائیکرو سافٹ میں شمولیت اختیار کی ۔ اپنی طویل میعاد کے دوران انہوں نے اہم ذمہ داری نبھائی اور ڈاٹا بیس ونڈو ز سرور اینڈ ڈیولپر ٹولس جیسی مشہور ٹکنالوجیز کو لانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ اگر وہ منتخب ہوئے تو وہ بالگیٹس اور اسٹیو بالمر کے بعد سب سے بڑی امریکی کمپنی کے تیسرے سی ای او ہوں گے ۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.